Deprecated: str_contains(): Passing null to parameter #1 ($haystack) of type string is deprecated in /home/adilmode/public_html/wp-includes/shortcodes.php on line 246

URDU SITE


Deprecated: str_contains(): Passing null to parameter #1 ($haystack) of type string is deprecated in /home/adilmode/public_html/wp-includes/shortcodes.php on line 246

عادل ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ کا پیغام


ہم یہاں عادل ماڈل ٹاؤن میں نہ کوئی عام سی ہاؤسنگ سوسائٹی بنارہے ہیں اورنہ ہی بزنس کے نقطہ نظر سے پلاٹ بیچ رہے ہیں، ہمارا مقصدخیبر پختونخواہ کے لوگوں ، خاص طورپرنوشہرہ اورہمسایہ علاقوں کو بین الاقوامی معیار زندگی اورپرتعیش طرز زندگی دینا ہے۔ جس کا یہاں کےلوگ صرف خواب دیکھ سکتے ہیں ۔ ہم خیبر پختونخواہ کے بہترین اور سر فہرست پرجیکٹس میں سے ایک ہیں، ہمیں فخر ہے کہ یہاں کےباشندوں کو آخر کار ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا وقت آگیا ہے جہاں ان تمام تر سہولیات کے ساتھ ایک سستی جگہ میسر آسکتی ہے،جس کو وہ فخر سے اپنا گھر کہہ سکتے ہیں۔


عادل ماڈ0ل ٹاؤن خیبر پختونخواہ حکومت سے منظور شدہ ہے۔یہ رشکئی موٹروے انٹرچینج سے تقریبا20 کلومیٹر کے فاصلے پر مین جی ٹی روڈ کے اوپر واقع ہے۔یہ ٹاؤن سیلاب کی سطح سے 13 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ ہم شہری ٹریفک اور آلودگی کی پریشانی سے گزرے بغیرجدید زندگی کی تمام خصوصیات پیش کرتے ہیں،یہ ا یک ماسٹر پلیٹڈ کمیونٹی ہے اور اس کی نمایاں خصوصیات میں وسیع وعریض سٹرکیں، مین گیٹ ، چوبیس گھنٹے جد ید سکیورٹی سسٹم، بجلی ،پانی، گیس ،نکاسی کانظام، خوبصورت زمین، پارکس، مساجد، تعلیمی ادارے اور نجی ہسپتال شامل ہیں۔
ہمارے پاس 5, 6, 12,10,8,7 اور 15 مرلہ کے پلاٹس دستیاب ہیں جو کہ ہر قسم کی خاندانی ضروریات کو پورا کر سکتےہیں ۔ مقامی تاجر برادری کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3 اور 4 مرلہ کے کمرشل پلاٹ بھی دستیاب ہیں۔

ہم صرف وہی وعدہ کرتے ہیں جو ہم ایمانداری سے پورا کر سکتے ہیں اور ہم ہمیشہ اپنے داموں اورواعدوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہاں کے مالکان اور باشندے اپنی محنت سے کی گئی سرمایاکاری سے مایوس نہیں ہوں گے۔


عادل ماڈل ٹاؤن



عادل ماڈل ٹاون کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا پیغام


انتظامیہ کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے عادل ماڈل ٹاون کی منظور شدہ ماسٹر پلان کے مطابق تیار کیا جارہا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کڑی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ یقینی بنایاجاسکے کہ صرف اعلیٰ معیار کامٹریل ہی استعمال ہو۔ استعمال ہونے والے مٹیریل اور کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اسی لیے ہم اس بات کویقینی بنانے کے لیے سائٹ پراپنی موجودگی کو برقرار رکھتے ہیں کہ ہم سے توقع کردہ کام معیار کے مطابق ہوں۔ سرمایہ کاروں ،مالکان اور رہائشیوں کے لیے ہمارا پیغام بہت بلند اور واضح ہے کہ اگرکسی کویہ محسوس ہوتا ہے کہ کوئی بنیادی کام جو کہ عادل ماڈل ٹاؤن کے معیاراور پالیسی کے مطابق نہیں ہے تووہ فوراً ہمارے علم میں لا سکتے ہیں، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم فوری طور پر اپنے اصولوں اور پالیسی کے مطابق مناسب طریقے سے اس مسئلے کو حل کریں گے۔ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اور کوالٹی میں اضافے سمیت سرگرمیاں مستقبل قریب میں جاری ایماندارانہ کوششوں کی مزید عکاسی کریں گی، جس کی وجہ سے اس ٹاون کے باشندے اپنے خوابوں کے مطابق اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوں گے۔

حضرت حبیب

پروجیکٹ ڈائر یکٹر
نوٹ: پروجیکٹ ڈائریکٹر ایک تجربہ کار اور اعلی تعلیم یافتہ انجینئر ہے۔ انہوں نے بحریہ ٹاؤن ، نیشنل پولیس فاؤنڈیشن اسلام آباد اور فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی سمیت متعدد مشہور ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خدمات انجام دیں ہیں اور انفراسٹرکچر سرگرمیوں کے معیار اور معیار کو یقینی بنانے اور برقرار رکھنے میں ان کا وسیع اور عمدہ تجربہ ہے۔


ڈویلپر کی تاریخ:


عادل انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 1995 میں بینکیگ جج پشاور ہائی کورٹ کے زیرنگرانی/ منظوری کے تحت کھلی نیلامی میں آدم جی پیپرملز کے پورے اثاثے خریدے اور ان کی ادائیگی کی ، جو کہ تمام بقایا جات سے پاک قرار دے کر حوالے کی گئی کھلی اراضی کو ہاؤسنگ کالونی میں تبد یل کر نے کے لیے متعلقہ محکموں سے منظوری اور TMA با قاعده NOC حاصل کی گئی ہے۔

نوشہرہ کا مستقبل:


عادل ماڈل ٹاؤن نوشہرہ مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور اسٹرٹیجک طور پر موٹر وے کے قریب چوراہے پر ہے۔ نوشہر برہان انٹر چینج اور رشکئی انٹرچینج کے راستے CEPEC سے لنک ہے۔ صوبے میں اقتصادی زون کی تعمیر کی وجہ سے نوشہرہ اور قرب و جوار کاعلاقہ ایک بڑے تجارتی مرکز میں تبدیل ہورہا ہے۔ CEPEC پاکستان کے لیے گیم چینجرمنصوبہ ہے اور اس کے تحت رشکئی میں مجوزہ معاشی زون کے قیام سے علاقے میں کارو بار اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور مقامی معیشت کو بڑی مدد ملے گی۔


:ٹاؤن کی ترتیب


عادل ماڈل ٹاؤن میں سکول ، کمرشل مارکیٹس، کمیونٹی سنٹر کے لیے پلاٹس مختص ہیں ۔ صرف معیاری کاروبار کرنے والے حضرات کو ہی کام کرنے کی اجازت ہوگی، پورے ٹاؤن میں 50 فٹ، 40 فٹ اور 30 فٹ سڑکوں کا جال بچھا ہے مکینوں کے لیے پارک اور بچوں کے لیے پلے گراؤنڈ موجود ہیں ۔



ہم سےرابطہ کریں




    Deprecated: strpos(): Passing null to parameter #1 ($haystack) of type string is deprecated in /home/adilmode/public_html/wp-content/themes/betheme/betheme/footer.php on line 27

    Deprecated: str_contains(): Passing null to parameter #1 ($haystack) of type string is deprecated in /home/adilmode/public_html/wp-includes/shortcodes.php on line 246

    Deprecated: str_contains(): Passing null to parameter #1 ($haystack) of type string is deprecated in /home/adilmode/public_html/wp-includes/shortcodes.php on line 246